وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے وطن واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے یا پھر نئے اپوزیشن لیڈر کے چناؤ کا آغاز کیا جائے۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لا رہے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے اور وہ خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں، شہباز شریف کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ ان حالات میں یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نئے اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کے لیے پراسسس کا آغاز کیا جائے کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں۔خیال رہے کہ شہباز شریف نواز شریف کے علاج کے سلسلے میں گزشتہ برس نومبر سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور اگلے ماہ ان کی وطن واپسی کا امکان ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments