مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری صاحب، اگر آپ کو چور، نالائق اور نااہل وزیراعظم مل جائیں تو انہیں اسپیکر کے حوالے کر دیں۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے قائد حزب اختلاف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کے حوالے سے خط لکھا ہے کیونکہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بہت اہم ہے اور اتنا اہم عہدہ اتنے لمبے عرصے تک خالی نہیں چھوڑا جا سکتا۔فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔طلال چوہدری کا کہنا ہے فواد چوہدری صاحب، ہم نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ آٹا، چینی چور وزیراعظم پارلیمان سے لاپتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کو خط لکھا ہے کہ سب سے نالائق، نااہل، جھوٹا اور چور وزیراعظم پارلیمان میں طلب کیا جائے، اسپیکر کو خط لکھا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کی تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں لیکن ایوان سے غائب ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اسپیکر کو خط لکھا ہے کہ ایوان میں لوٹوں کی چھانٹی کرائی جائے تاکہ معلوم ہو کہ مشرف کے لوٹوں کی کتنی تعداد ہے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ اسپیکر کو لکھا ہے کہ کاروبار، روزگار اور روٹی چوری کرنے والے نااہل وزیراعظم کو ایوان میں طلب کریں، اسپیکر کو خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ پشاور میٹرو کے 150 ارب کے کھڈے کھودنے والا چور وزیراعظم پارلیمان میں لایا جائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments