اسلام آباد: وفاقی وزیر فیصل واوڈاکو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینےکی درخواست بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے میاں فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست پر فیصل وواڈا اور الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کیا تھا اور عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو پیر 24 فروری تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت سے متعلق جھوٹاحلف نامہ جمع کرایا، وہ نامزدگی فارمز جمع کراتے ہوئے دہری شہریت رکھتے تھے، عدالتی فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھوڑ کر نامزدگی فارم جمع کرانا تھا۔پیر 24 فروری کو فیصل واوڈا کی دہری شہریت چھپانے پر انہیں نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہونا تھی تاہم اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی جس کے بعد درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments