قصور: پتوکی میں معمولی تلخ کلامی پر شہریوں اور باراتیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس سے شادی ہال میدان جنگ بن گیا جب کہ لڑائی میں ون پاونڈ فش سے شہرت پانے والے شاہد نذیر سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق قصور کے علاقے پتوکی کے ایک شادی ہال میں آئے باراتیوں اور مقامی لوگوں میں معمولی تلخ کلامی ہوئی جو لڑائی میں بدل گئی اور لاٹھیاں بھی چل گئیں۔پولیس کا کہناہےکہ واقعے میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے اور زخمیوں میں ون پاونڈ فش گانے سے شہرت پانے والے شاہد نذیر بھی شامل ہیں۔شاہد نذیر نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کی موٹر سائیکل باراتیوں کی گاڑی سے ٹکرائی تو انہوں نے تشدد کیا، بیٹے کو بچانے شادی ہال پہنچا تو باراتیوں نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کر دی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments