پاکستان سپر لیگ کے آفیشل گانے ’تیار ہو‘ سے مایوس ہونے والے مداح اب کافی پُرجوش نظر آرہے ہیں کیونکہ اب پی ایس ایل کے نئے گانے میں مداحوں کے ڈانس اسٹیپس کو بھی شامل کیا جائے گا۔پی ایس ایل 5 کے آفیشل گانے کے بعد مداحوں کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آیا کہ علی ظفر کو دوبارہ گانا گانا چاہیے تھا جس کے بعد علی ظفر نے پی ایس ایل 5 کا دوبارہ گانا گانے کے حوالے سے مایوس مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی۔علی ظفر نے نئے گانے کے حوالے سے سب سے پہلے ایک ٹیزر شیئر کیا تھاجس کے بعد انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں علی طفر کو ڈھول پر بھنگڑا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔بعد ازاں گزشتہ روز راک اسٹار علی ظفر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے پی ایس ایل 5 کے نئے گانے کی ویڈیو میں عام عوام کو شامل کیا جائے گا۔علی ظفر نے ویڈیو میں مداحوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کچھ ڈانس اسٹیپس کرکے دکھائے۔انہوں نے مداحوں کو کہا کہ ان ہی ڈانس اسٹیپس کو اپنے موبائل فون یا کیمرے سے ریکارڈ کر کے مجھے ای میل کریں تاکہ آپ کے ڈانس اسٹیپس کو بھی ویڈیو میں شامل کیا جائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“علی ظفر کے پی ایس ایل کے نئے گانے میں آنے کیلیے مداح پرجوش” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
New song of PSL 5 is amazing