سابق وزیرِ اطلاعات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن پر شراب برآمدگی کیس میں فردِ جرم عائد کر دی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی نے شرجیل میمن ودیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر شرجیل میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے شرجیل میمن سمیت چاروں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے 18 مارچ کو کیس کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔خیال رہے کہ یکم ستمبر 2018 کو سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ضیاء الدین اسپتال میں واقع سب جیل کا دورہ کیا تھا، جہاں شرجیل میمن زیرِ علاج تھے۔چیف جسٹس کے دورے کے دوران شرجیل میمن کے اسپتال کے کمرے سے مبینہ طور پر شراب کی 3 بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments