اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کے شکار چاروں افراد کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ چاروں افراد کی حالت بہتر ہے اور وہ بھی بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہرکسی کوماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔معاون خصوصی نے چین میں موجود پاکستانی طالب علموں سے متعلق بتایا کہ چین میں وائرس سے 6 متاثرہ پاکستان طلبہ بیمار ہو کر صحت یاب بھی ہوگئے اور انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ ایک پاکستانی طالب علم اب تک زیر علاج ہے وہ بھی جلد صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوجائے گا۔واضح رہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 4 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے حفاظتی اقدامات سخت کردیے۔سندھ حکومت نے کراچی میں تعلیمی اداروں میں تعطیل میں 13 مارچ تک توسیع کردی ہے اور ایران میں وائرس کے باعث تفتان پر پاک ایران بارڈر 9 روز سے بند ہے جب کہ کوئٹہ چمن بارڈر کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments