محکمہ صحت عامہ کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز(CDC) کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام و فوکل پرسن کنٹرول ڈینگی وکرونا وائرس ڈاکٹر محمود حسین کیانی نے صحافیوں اور ملازمین صحت عامہ سے بات چیت کرتے ھوئے واضع کیا ہے کہ کرونا وائرس کا آزاد کشمیر میں کوئی مریض نہیں ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے احتیاط کی ضرورت ہے بلاوجہ ٹیسٹ کروانے یا ماسک پہننے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ چائنہ، ایران یا متاثرہ ملک سے آنے والے افراد کو14 دن کے لئے علیحدہ رکھا جاتا ہے جس شخص میں علامات پائی جائیں اسکے ٹیسٹ اور دیگر ضروری اقدامات کئے جاتے ہیں۔ ١٤ دن کے بعد اگر کسی میں علامات نہیں ہیں تو وہ صحت مند انسان ہے اس لئے کوئی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔ کرونا کی درج ذیل علامات ہیں۔نزلہ زکام،بخاز، کھانسی، سانس لینے میں دشواری احتیاطی تدابیر کھانستے اور چھینکتے وقت منہ اور ناک کو ٹشو پیپر یا رومال سے ڈھانپ کر رکھیں یا بازو منہ اور ناک کے سامنے رکھیں استعمال کے بعد ٹشو مناسب طریقہ سے ٹھکانے لگائیں۔ انہوں نے واضع کیا ہے کہ ہر آدمی کے لئے ماسک استعمال کرنے کی ضرورت نہ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments