اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد کشمیرمیں مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے بالخصوص حلقہ سہنسہ میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ۔ حکومت اوچھے ہتھکنڈے بند کرے ۔ورنہ اس سلسلے میں راست اقدام اٹھایاجائے گا۔آزادکشمیر میں حکومتی کرپشن نے معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا،پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کشمیرکے مرکزی سیکریٹریٹ گلبرگ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنماء سردار رزاق خان سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سردار رزاق خان نے بیرسٹر سلطان محمو چوہدری کوحلقہ سہنسہ میں وزیر حکومت راجہ نصیرکی طرف سے مخالفین کے خلاف کی جانے والی انتقامی کاروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انھوں نے کہا کہ سہنسہ میں حکومتی کرپشن عروج پر ہے اور مخالفین کے خلاف ہر انتقامی حربہ استعمال کیا جا رہا ہے اور راجہ نصیر میرٹ کو بالائے طاق رکھ کر تقرریاں اور تبادلے کر رہے ہیں۔ اس کا فوری نوٹس لیا جانا چاہیے ۔**
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments