مقبوضہ جموں وکشمیر اور لداخ کے وسطی علاقوں میں مصروف عمل سیکیورٹی فورسز کے لئے مقبوضہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے خطے میں مظاہروں کے دوران پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی لگانے سے انکار کردیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پیلٹ گن پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایک درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بے ہنگم مظاہروں میں تشدد کے واقعات پیش آرہے ہیں ، طاقت کا استعمال ناگزیر ہے۔بینچ نے کہا کہ متعلقہ وقت یا کسی مخصوص صورتحال اور جگہ میں کس قسم کی طاقت کا استعمال کرنا ہے،ذمہ دار افراد کو اس کا فیصلہ کرنا ہوگا ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ہائی کورٹ نے پی آئی ایل کو خارج کرتے ہوئے کہاکہ وزارت داخلہ امور ، حکومت ہند نے پیلٹ گنوں کے متبادل کی تلاش کے لئے 26 جولائی ، 2016 کو اپنے میمورنڈم کے ذریعے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ماہر کمیٹی کی طرف سے رپورٹ درج کرنے اور حکومتی سطح پر کیے جانے والے فیصلے سے پہلے ، ہم پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی عائد کرنے پر راضی نہیں ہیں ۔یہ درخواست 2016 میں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے حزب کمانڈر برہان وانی کی شہادت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے مظاہروں میں سیکڑوں افراد کو گولی لگنے کے زخمی ہونے کے بعد ہونے والے عوامی احتجاج کے تناظر میں دائر کی گئی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments