کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں ہونے والے بقیہ میچز تماشائیوں کے بغیر خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔گزشتہ روز سندھ حکومت کی سفارش پر پی ایس ایل کے کراچی میں شیڈول بقیہ میچز خالی (تماشائیوں کے بغیر) نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا، یہ فیصلہ شہر میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں طے شدہ میچز سے پی سی بی کو پاکستان سپر لیگ کے سینٹرل ریونیو پول میں کم از کم 100 ملین پاکستانی روپے کی آمدنی کی توقع تھی لیکن اب پی سی بی اس سے محروم ہوگیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹکٹوں کی فروخت، میزبانی اور دیگر برینڈ ایکٹی ویشن کی مد میں حاصل ہونا تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پی ایس ایل کے سینٹرل پول کا یہ نقصان پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کی تمام فرنچائز کو پہلے سے طے شدہ فارمولے کے مطابق برداشت کرنا ہوگا۔فارمولے کے مطابق سینٹرل پول میں پی سی بی کا حصہ 30 فیصد جب کہ 6 فرنچائزز (اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز) کا مشترکہ حصہ 70 فی صد ہوتا ہے۔یاد رہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے بقیہ 3 میچز اور ایک پلے آف میچ اب خالی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔خدشہ ہے کہ اگر پنجاب میں بھی اس طرح کے معاملات رہے تو پی سی بی کا نقصان مزید بڑھ جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے، جن میں سے سندھ میں 15 (14 کراچی ایک حیدرآباد)،گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“پی ایس ایل: کراچی میں بغیر تماشائیوں کے میچ، پی سی بی کو 10 کروڑ کا نقصان” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
This virus disturbed all the activities of the life