کراچی میں پولیس نے کورونا کے خدشے کے پیش نظر بڑے ریسٹورینٹس بند کرا دیئے۔پولیس کے مطابق مچھلی مارکیٹ، راشد منہاس روڈ اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں ریسٹورینٹس بند کرائے گئے ہیں جب کہ چھوٹے ہوٹلوں کو فی الحال بند نہیں کرایا۔دوسری جانب کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پولیس افسران اور جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کی سطح پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، شادی ہالز، تقریبات اور عارضی بازاروں پر پابندی پر سختی عملدرآمد کرایا جائے گا۔کرچای پولیس چیف نے کہا کہ جن 22 اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں ان کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے اور ان اسپتالوں میں کسی بیمار اور معمر پولیس اہلکاروں کو تعینات نہیں کیا جارہا ہے۔غلام نبی میمن نے کا کہنا تھاکہ ایک ہزار پولیس اہلکاروں کو بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے باہر تعینات کیا جائے گا اور گارڈن ہیڈکوارٹر اسپتال میں بھی آئیسولیشن وارڈ کا قیام کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments