دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز اٹلی میں ایک ہی روز میں 368 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جب کہ ایران میں بھی 98 افراد ہلاک ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں 14 نئی ہلاکتیں اور 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ امریکا میں بھی ایک شخص وائرس کے باعث ہلاک ہوا ہے۔چین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 213 جب کہ امریکا میں 69 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی اموات 35 ہو گئی ہیں۔امریکا میں 102 اور جنوبی کوریا میں 74 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ایران میں پاکستان میں بھی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔ایران میں عالمی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 724 ہو گئی ہے جب کہ اسپین میں بھی 292 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ فرانس میں 127، ہالینڈ میں 20، جاپان میں 24 اور سوئٹرزلینڈ میں 14 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس دنیا کے 157 ممالک میں پھیل چکا ہے جہاں اب تک 1 لاکھ 69 ہزار 610 افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں تاہم چین سمیت دنیا بھر سے 77 ہزار 776 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں جب کہ 6 ہزار کے قریب افراد کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی معیشت بری طرح متاثر ہے جب کہ اٹلی اور اسپین سمیت کئی ممالک نے لاک ڈاؤن بھی کر دیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments