نئی دہلی ایرانی وزارت صحت نے کل اعلان کیا کہ کرونا وائرس کے پھیلنے سے ہونے والی اموات کی تعداد 1284 ہوگئی ہے ،ور اس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے ۔چین اور اٹلی کے بعد ایران سب سے زیادہ کورونا سے متاثر ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایران کے نائب وزیر صحت علی رضا رئیسی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا کے نئے معاملہ مستقل سامنے آ رہے ہیں ۔ صوبہ تہران میں سب سے زیادہ 137 کرونا مریض سامنے آئے ۔اس کے بعد اصفہان میں 108 اور صوبہ گیلان میں 73 افراد میں کرونا کی تشخیص کی گئی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق رئیسی نے کہا کہ تہران اور اصفہان سمیت 11 گورنریوں میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ عوام نے حکومت کی ہدایت کی تعمیل شروع کی ہے اور وہ گھروں میں بند ہوگئے ہیں۔ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے بتایا کہ ہر گھنٹے میں اوسطا 50 نئے کورونا مریض سامنے آ رہے ہیں جب کہ ہر دس منٹ میں ایک مریض فوت ہو رہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments