باغ: کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 15لاکھ قابض بھارتی فوجی کورونا وائرس کے پھیلائو کے سبب بن رہے ہیں عالمی برادری ان افواج کورونا وائرس کے مریض کی وجہ سے کشمیر سے نکلوائے ،ایک کروڑ کشمیریوں کو گزشتہ 7ماہ سے مسلسل لاک ڈائون میں رکھا گیا ہے قابض فوجی بدترین مظالم ڈھا رہے ہیں ،ملت اسلامیہ اللہ کی طرف رجوع کرے ،رجو ع الی اللہ اور توبہ استغفار سے ہی اللہ کے غضب سے بچا جاسکتا ہے اسلامی ممالک کے حکمران اور عوام اجتماعی تو بہ کا اہتمام کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے آگاہی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اللہ کی نافرمانی اور مظالم کی وجہ سے پوری دنیا کورونا وائرس کی آزمائش میںمبتلا ہوچکی ہے یہ موقع ہے کہ انسانیت اللہ پر ایمان لے آئے اللہ اور اللہ کے رسول ۖ کے بتائی ہوئی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں ،دنیا کی ساری سائنس اور ٹیکنالوجی ایک چھوٹے وائرس کے آگے فیل ہوچکی ہے یہ اللہ ہی ہے جو نظام کائنات چلا رہا ہے اور قدرت والا ہے اللہ کے غیض و غضب سے بچنے کا واحد راستہ تو بہ استغفار ہے انہوں نے کہاکہ آزاد خطے کے عوام حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور اللہ کی طرف لوٹ آئیں قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں یہی ہماری نجات اور کامیابی کا ذریعہ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments