اسلام گڑھ پولیس نے چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کردیا

میرپور(کرائم رپورٹر)اسلام گڑھ پولیس نے چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کردیا،ڈی ایف سی خالدصدیق کاساتھیوں کے ہمراہ پیپلزکالونی اسلام گڑھ کے رہائشی کی دکان پردھاوا،تالے توڑدیئے،گھرپربھی یلغار،خواتین پرتشدد،کپڑے پھاڑدیئے، عوام علاقہ سراپااحتجاج، ایس ایچ اوراجہ نصیرخان سمیت تمام ملازمین کونوکری سے برطرف کرنے اورنشان عبرت بنانے کامطالبہ۔اطلاعات کے مطابق پیپلزکالونی کے رہائشی شریف مغل کی دکان پرپولیس نے دھاوابول دیا، تالے توڑے بعدازاں شریف مغل کے گھرپرچڑھ دوڑے اورچادروچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے خواتین کوتشددکانشانہ بنایا،کپڑے پھاڑدیئے ،عوام علاقہ پولیس گردی کی اطلاع پرجمع ہوگئے جبکہ پولیس آتشبازی کے سامان کی تلاش میں ناکامی پردھمکیاں دیتے ہوئے رفوچکرہوگئی ،عوام علاقہ نے پولیس گردی کے واقعہ کواعلیٰ حکام کی نااہلی قراردیتے ہوئے آئی جی پی آزادکشمیرسے مطالبہ کیاہے کہ ایس ایچ اوراجہ نصیرخان سمیت تھانہ اسلام گڑھ کے تمام عملہ کونوکریوں سے برطرف قراردیتے ہوئے نشان عبرت بنایاجائے، عوام علاقہ کاکہناہے کہ ایس ایچ اونصیرخان محنت کش پٹھان سے چلغوزے ودیگرسامان چھیننے پرمعطل رہا، بغیرکارروائی بحالی کیوجہ سے کالی بھیڑوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں اوروہ لوگوں کی عزت ،جان ومال کے دشمن بن بیٹھے ہیں، پولیس گردی کرنیوالوں کونوکری سے برطرف کرتے ہوئے نشان عبرت بنایاجائے تاکہ آئندہ ایسے کسی بھی واقعہ سے بچاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں