راولپنڈی: بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پرکیلراوررکھ چکری سیکٹرزمیں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے ہوئے دد شہری اور ایک فوجی جوان شہید کردئیے ،پاک فو ج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو کافی نقصان اٹھانا پڑا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پرکیلر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کی جانب سے کیلر سیکٹر میں پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی، بھارتی فوج نے خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے پاک فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا جب کہ بھارتی فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک علی باز شہید ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 34 سالہ لانس نائیک علی باز کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع کرک سے تھا۔ بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر پر جان بوجھ کر سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 16 سال کی لڑکی اور 52 سال کی خاتون شہید ہوئیں جب کہ گائوں کرنی پربلااشتعال بھارتی فائرنگ سے 10 سال کا بچہ اور 55 سال کی خاتون زخمی بھی ہوئیں،علاوہ ازیں دفتر خارجہ نے بھارت کے اعلی سفارتکار کو طلب کیا اور کنٹرول لائن پر بھارتی قابض فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری شہید اورشدید زخمی ہوئے۔ بھارتی قابض فوج کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو مسلسل توپخانے، مارٹر گولوں اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنارہی ہے۔بھارت پر اس بات کیلئے بھی زور دیا گیا کہ وہ بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments