اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔کورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہے ، بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہی ہے ، عالمی برادری خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اقدامات اٹھائے۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کی بالادستی کا نظریہ اور جنگی جرائم جاری ہیں اور بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت نہ صرف کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے بلکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بھی تبدیل کر رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے لہذا عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اقدامات اٹھائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments