نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے عاصر ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا۔
ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کردیں۔ اداکارہ نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ آج کا دن میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے۔
Today marks a precious day in my life.
Asser and I tied the knot to be partners for life. We celebrated a small nikkah ceremony at home in Birmingham with our families. Please send us your prayers. We are excited to walk together for the journey ahead.
📸: @malinfezehai pic.twitter.com/SNRgm3ufWP— Malala Yousafzai (@Malala) November 9, 2021
اپنی پوسٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عاصر اور میں نے زندگی بھر کے ساتھی بننے کے لیے شادی کی، ہم نے برمنگھم میں اپنے گھر والوں کے ساتھ ایک چھوٹی سی تقریب میں نکاح کیا ۔
ملالہ نے اپنے چاہنے والوں سے سے دعا کی درخواست بھی کی ۔
ملالہ کے نکاح کی تصاویر چند ہی لمحوں میں جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
View this post on Instagram
پاکستان کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ امن کے نوبل انعام،سخاروف اورورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زائد اعزازات احاصل کرچکی ہیں۔
ملالہ یوسفزئی کو اس وقت عالمی پہچان ملی جب 2012 میں سوات میں اسکول سے واپس آتے ہوئے ان پر فائرنگ کی گئی، ملالہ کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعد میں بہترعلاج معالجے کیلئے برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا جہاں کافی عرصے ان کا علاج جاری رہا۔ صحت یاب ہونے کے بعد ملالہ نے برطانیہ میں ہی اپنے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ استوار کیا۔