اسلام آباد:پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو بحال کردیا

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو بحال کردیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک سروسز کو بحال کر دیا۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر اخلاقی مواد کو کنٹرول کرنے والے پلیٹ فارم کی یقین دہانی پر ٹک ٹاک کی سروسز کو بحال کر دیا۔ٹک ٹاک کی بحالی کے لئے پی ٹی اے مسلسل ٹک ٹاک کی انتظامیہ سے رابطے میں تھی. کمپنی نے یقین دلایا ہے کہ جو یوزر مسلسل غیر قانونی مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث ہوگا اس کو بلا کر دیا جائے گا.

اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے بھی ٹک ٹاک پر غیر قانونی مواد کو مانیٹر کرتی رہے گی۔پی ٹی اے ٹک ٹاک پر 20 جولائی کو پابندی نافذ کرنے کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہا۔

ٹک ٹاک پلیٹ فارم نے پی ٹی اے کو مقامی قوانین اور سماجی اصولوں کے مطابق غیر قانونی مواد کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے عزم کا یقین دلایا۔ٹک ٹاک نے یقین دہانی کرائی کہ غیر قانونی مواد اپلوڈ کرنے والے صارفین کو ایپ استعمال کرنے سے روک دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں