میسجنگ

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو جعلی خبروں سے خبردار کردیا

عالمی سطح پر مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کیا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی ٹوئٹ میں واٹس ایپ کی بلیو ٹِک سے متعلق خبروں کو مسترد کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ تیسرے بلیو ٹِک پر کوئی کام نہیں کررہی۔ ویب بیٹا انفو کا کہناہےکہ واٹس ایپ اسکرین شاٹ معلوم کرنے کے لیے کسی تیسرے بلیو چیک پر کام نہیں کررہا ہے ، اس حوالے سے خبر جعلی ہے۔

دوسری جانب اکثر صارفین کو شکایت ہے کہ ان کا گوگل ڈرائیو بیک اپ پچھلے ایک ماہ سے کام نہیں کررہا ہے۔ اس حوالے سے ویب بیٹا انفو کا کہنا ہےکہ ہمیں ایسی کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں اگر آپ کو بھی واٹس ایپ کے حوالے سے کسی ایسے مسئلے کا سامنا ہے تو اپنے فون کا ماڈل اور واٹس ایپ بلڈ نمبر واضح کریں۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ پر میسج چیٹ کے دوران بھیجاگیا پیغام جب سامنے والا شخص دیکھ لے تو دو بلیو ٹک واضح ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں