پنجاب

پنجاب میں ڈور ٹو ڈورکورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنےکا فیصلہ

لاہور: صوبہ پنجاب میں دس جنوری 2022 سے ڈور ٹو ڈور کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات حکومت پنجاب کے ترجمان نے بتائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت کورونا سے متاثرہ 225 مریض زیر علاج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا کیسز کی شرح دو فیصد ہو گئی ہے۔ حسان خاور نے بتایا کہ اعداد و شمار کے تحت لاہور، راولپنڈی اور منڈی بہاؤ الدین میں اومیکرون کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔

پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں 817 وینٹی لیٹرز کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے مختص ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں