لانگ مارچ

کارکن لانگ مارچ کیلئے بھرپور مہم چلائیں،27فروری کا دن ملکی تاریخ بدل دیگا

صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ 27فروری کے لانگ مارچ میں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے ہزاروں کارکن قافلوں کی صورت میں شامل ہوں گے اور سیاسی تاریخ کو بدلنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

27فروری کے لانگ مارچ کیلئے بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر سے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے اور یہ نظر آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے سونامی اسلام آباد کا رخ کرے گا اور ملک کی تقدیر بدل دے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اور پاکستان پیپلزپارتی ہی آزادی کشمیرکیلئے آخری حد تک جا سکتی ہے کیونکہ شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 27فروری در حقیقت مسئلہ کشمیر کیلئے ہے۔آزادی کشمیر کیلئے ہے ان حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کر دیا ہے اور کشمیریوں کے خون سے غداری کرنے والوں کو انجام دنیا یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریکوں کو وقتی طور پر تو دبایا جا سکتا ہے لیکن آزادی کی تحریکیں کبھی ختم نہیں کی جا سکتی۔بھارت نے 5اگست 2019کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کو فوجہ محاصرے میں لے رکھا ہے۔ 80لاکھ کشمیر اس وقت محصورہیں،حریت قیادت حتی کہ خواتین کو بھی کالے قوانین کے تحت جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔

گھر گھر تلاشی کے نام پر نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کیے جا رہے ہیں،بین الااقوامی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پالیسیوں کے ساتھ ساتھ جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں