لانگ مارچ کے پہلے دن ہی عوام کو ریلیف

لانگ مارچ کے پہلے دن ہی عوام کو ریلیف، کریڈٹ بلاول کوجاتاہے

صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے پہلے دن ہی عوام کو ریلیف ملنے کی ابتداہوگئی ہے ۔

پیٹرول ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے عوام کے لیے پہلا تحفہ ہے لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے تک عوام کو اس فاشسٹ حکومت سے نجات مل چکی ہو گی لانگ مارچ میں لاکھوں افراد کی شرکت موجودہ حکمرانوں پر عدم اعتماد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جوں جوں لانگ مارچ آگے بڑھ رہا ہے شرکاء کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوتا جارہا ہے جو تحریک انصاف کی حکومت کو مزید بوکھلاہٹ کا شکار کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی بیروزگاری سے تنگ عوام کا سونامی اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے اور حکمران اس سونامی میں بہہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وفاقی وزراء کی جانب سے سندھ میں رچایا جانے والا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوا ہے اور تحریک انصاف کی نام نہاد مقبولیت کا پول بیچ چوراہے میں پھوٹ گیا ہے انہوں نے کہا کہ بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے حکمرانوں کے دن پورے ہو چکے ہیں اب کوئی ان ناااہل اور ناکام حکمرانوں کو سہارا دینے کو تیار نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں