اسلام آباد: حکومت کی جانب سے 12 ربیع الاول کو ختم نبوت انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے وزیرا عظم عمران خان سے ان کے دفتر میں ملاقات ی۔ اس دوران 12 ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں منعقد ہونے والی 2 روزہ ختم نبوت انٹرنیشنل کانفرنس میں امام کعبہ، جامعۃ الاظہر کے وائس چانسلر، شام کے مفتی، عراق اور تیونس کے علما کرام حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالیں گے ۔ اس حوالے سے وزیر اعظم نے مزید ہدایات جاری کردی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میں مشائخ اور علما کے ساتھ بذاتِ خود مسلسل رابطے میں رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر امن اسلام کے پیغام کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے پیغام رحمت کو آیندہ نسلوں تک پہنچانا ریاست کی ذمے داری ہے۔ مجھے ریاستِ مدینہ کے قیام کے لیے علما اور دینی طبقات کی مشاورت کی ضرورت ہے ۔
Load/Hide Comments