آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے حلقہ وسطی باغ سے تحریک انصاف کے امیدوار معروف سرمایہ کار تنویر الیاس کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی اثاثوں کی تفصیل سامنے آ گئی۔ ان کے اثاثوں میں درجنوں پلاٹ ، 40سے زائد بینک اکائونٹ ، فارن کرنسی ، 3گاڑیاں ظاہر کی ہیں، تاہم ان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کا ان کے اثاثوں میں کہیں بھی ذکر نہیں۔
پانچ صفحات پر مشتمل اثاثوں کی تفصیل کے مطابق ایف ۔ 8میں تنویر الیاس کے زیر استعمال گھر کی قیمت 1کروڑ روپے ہے ۔ سردار منشن بلیو ایریا اسلام آباد میں ان کا حصہ 2کروڑ 41لاکھ 75ہزار روپے ہے۔ الشمس ہوٹل راولپنڈی میں 1/3حصہ ، جبکہ سینٹوریس اسلام آباد میں اپارٹمنٹ جس کی مالیت 4کروڑ 40لاکھ 91ہزار روپے ہے۔
آرچرڈ سکیم اسلام آباد میں پلاٹ کی قیمت 6کروڑ 90لاکھ ، سردار آرکیڈ ایف۔ 11 میں دکانیں و دفاتر کی مالیت 59لاکھ 95ہزار 433، پلاٹ نمبر 397اسلام آباد کی مالیت 38لاکھ 68ہزار ، پلاٹ نمبر 43اسلام آباد مالیت 65لاکھ ، پلاٹ نمبر 347مالیت 11لاکھ 60ہزار، پلاٹ نمبر 47آرچرڈ سکیم اسلام آباد کی مالیت 8کروڑ 25لاکھ ، 40کنال زمین واقع شاہ اللہ دتہ اسلام آباد کی مالیت 1کروڑ 34لاکھ ہے۔
سینٹوریس میں دو اپارٹمنٹس فاطمہ تنویر اور فردوس الیاس کے نام جن کی مالیت 10کروڑ63لاکھ 27ہزار 980روپے ہے۔
پلاٹ نمبر 310اسلام آباد کی مالیت 82لاکھ ، پلاٹ نمبر 13اور 15ڈی ایچ اے اسلام آباد کی مالیت 29لاکھ 10ہزار، لہتراڑ اسلام آباد میں چار کنال کے پلاٹ کی مالیت 4کروڑ 29لاکھ 10ہزار، پرانی پانیولہ راولاکوٹ میں پلاٹ کی مالیت 26لاکھ 50ہزار، 11مرلے پلاٹ موضع جنڈالہ راولاکوٹ کی مالیت 52لاکھ 50ہزار، 10کنال پلاٹ موضع ٹھنڈا پانی اسلام آباد کی مالیت 4کروڑ 18لاکھ ، ڈی ایچ اے اسلام آباد میں پلاٹ نمبر 14کی مالیت 14لاکھ ، پلاٹ نمبر67اسلام آباد کی مالیت 40لاکھ، 6کنال چارمرلے پلاٹ موضع پھلگراں اسلام آباد کی مالیت 1کروڑ 24لاکھ ہے۔
راولاکوٹ میں ولاز مالیتی 23کروڑ 25لاکھ 17ہزار 125روپے، سینٹوریس اسلا م آباد میں اپارٹمنٹ مالیتی 68لاکھ ، اپارٹمنٹ سینٹوریس مالیتی 2کروڑ 15لاکھ 25ہزار ، 6مرلہ مکان صدر راولپنڈی مالیتی 88لاکھ ، جبکہ راولاکوٹ میں ہی 2کروڑ روپے مالیت کی مسجد بھی تنویر الیاس کی ملکیت میں ظاہر کی گئی ہے۔
سیکٹر ڈی ۔ 12اسلام آباد میں پلاٹ مالیتی 34کروڑ 23لاکھ 26ہزار ، پلاٹ جی ۔ 11مرکز مالیتی 41کروڑ 76لاکھ 93ہزار ، پلاٹ جی ۔ 9مرکزاسلام آباد مالیتی 24کروڑ 75لاکھ 86ہزار ، ڈپلومیٹک انکلیو میں موجود پلاٹ میں حصہ مالیتی 10کروڑ 40لاکھ ، سیکٹر ایف ۔ 1سٹریٹ 34میں مکان مالیتی 20کروڑ 77لاکھ 99ہزار ، دبئی اجوان یو اے ای میں اپارٹمنٹ مالیتی 2لاکھ 85ہزار 8سو 28درہم ، فرنیچر وغیرہ مالیتی 45لاکھ ، ایشین ٹریڈنگ سروسز میں سرمایہ کاری 5لاکھ ، شمس ہوٹل راولپنڈی میں سرمایہ کاری 13لاکھ 17ہزار ، تاج ریزیڈنشیہ میں سرمایہ کاری 1ارب 10کروڑ 16لاکھ 38ہزار، ان یوزمنٹ سروسز میں سرمایہ کاری 3کروڑ 45لاکھ 86ہزار ، 36مرلہ کمرشل پلاٹ جنڈاٹھی راولاکوٹ مالیتی 15کروڑ 40لاکھ ، تاج ریزیڈنشیہ میں 4کنال اراضی اور جی ۔ 8/4میں عمر تنویر کے نام پلاٹ مالیتی 5کروڑ 62لاکھ 14ہزارہے۔
اس کے علاوہ ان کے پاس لینڈ کروزر 57لاکھ روپے مالیت ، کار سوزوکی کلٹس 6لاکھ 35ہزار مالیت اور نسان ڈبل کیبن 10لاکھ 10مالیت زیر استعمال ہیں ۔ سردار تنویر الیاس کے پاس 1کروڑ 20لاکھ روپے کے زیورات بھی زیراستعمال ہیں جبکہ سردار تنویر الیاس اور ان کے اہلخانہ کے 40سے زائد اندرون و بیرون ملک بینک اکائونٹ موجود ہیں ۔ مالیت تقریباً 4ارب روپے پاکستانی کرنسی جبکہ27لاکھ 22ہزار 775امریکی ڈالر اور 39ہزار یورو موجود ہیں۔
درجنوں انشورنس پالیسیاں ، سیونگ سرٹیفکیٹس بھی انہوں نے اپنے اثاثوں میں ظاہر کئے ہیں ۔
تنویر الیاس نے پاک گلف کمپنی سے مارک اپ کی مد میں 2ارب 59کروڑ 94لاکھ روپے وصول کرنا ہیں۔
سردار بلڈرز سے 21کروڑ 38لاکھ ، فیول کمپنی سے 8کروڑ 62لاکھ ، اروما مارکیٹنگ کمپنی سے مارک اپ کی مد میں 1کروڑ 77لاکھ ، سینٹوریس پراپرٹی کمپنی سے 9کروڑ 34لاکھ ، الٹرا فیول کمپنی سے لیز کی مد میں 2 کروڑ 13لاکھ ، جبکہ سردار یاسر الیاس سے 4کروڑ 71لاکھ روپے وصول کرنا ہیں۔
سردار تنویر الیاس نے الیاس ٹرسٹ سے بھی 23کروڑ 13لاکھ روپے وصول کرنا ہیں ۔ اسی طرح سینٹوریس ڈویلپر ایسوسی ایشن سے بھی 39لاکھ روپے وصول کرنا ہیں ۔ سردار تنویر الیاس نے مختلف ملکیتی پراپرٹی کے کرائے کی مد میں 92لاکھ 23ہزار روپے وصول کرنا ہیں۔ 6زیر تعلیم بچوں کے سالانہ اخراجات تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہیں۔