مری مجبور سیاحوں سے بھاری معاوضہ وصول کرنے والا ثاقب عباسی پولیس کی گرفت میں آگیا۔
ملزم ثاقب عباسی اور اسکے ساتھی مری میں متعدد مقامات پر سڑکوں کے اوپر برف پھینکتے تھے جس کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن ہوتی تھی اور سیاح اپنی گاڑیوں کے ٹائرز پر چینیں چڑھانے یا منزلوں تک پہنچنے کیلئے مجبوراً مدد طلب کرتے تھے۔
سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاکر ثاقب عباسی اور اسکے ساتھی بھاری معاوضہ وصول کرتے تھے۔ ملزم ثاقب عباسی اور اسکے ساتھیوں کی سیاحوں سے مدد کے عوض بھاری رقوم وصول کرنے پر پولیس نے انہیں جیپ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ مجبوری میں سیاحوں سے بھاری معاوضے کی شکایات سوشل میڈیا پر وڈیوز کی صورت میں سامنے آئی تھیں