پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست جاری کردی۔پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے 12 نومبر کو لاہور میں ڈرافٹنگ کا عمل ہوگا اور فہرست میں شامل 6 فرنچائز کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔پی سی بی نے ڈرافٹنگ کے لئے 501 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے جنہیں 5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔پلاٹینم کیٹیگری میں مجموعی طور پر 21، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 22، گولڈ کیٹیگری میں 79، سلور کیٹیگری میں 298 اور ایمرجنگ کیٹیگری میں 93 کھلاڑی شامل ہیں۔پلاٹینیم کیٹیگری میں مچل جانسن، کرس لین، جے پی ڈومنی، انجیلو میتھیوز، شین واٹسن، کرس گیل، این مورگن، تھسارا پریرا، الیکس ہیلس، عمران طاہر اور احمد شہزاد سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں تمیم اقبال، ٹم برسنین، ویل پارنیل، لیوک رونچی، ڈیرن براوو، کیل ایبٹ، جیسن روئے، لیوک رائٹ، اسٹیون فن، مارلن سیموئلز اور عادل رشید سمیت دیگر شامل ہیں۔اوپل تھرنگا، دنیش چندیمل، چیڈوک والٹن، گرینٹ ایلیٹ، سیم بلنگ، آندرے فلیچر، تلکرانے دلشان، بریڈ ہوگ، جیمز فرینکلن، مارک ووڈ، جیروم ٹیلر، ویلیم پورٹرفیلڈ گولڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔ڈرافٹنگ کے عمل کے لئے سلور کیٹیگری کے لئے 298 اور ایمرجنگ کیٹیگری کے لئے 93 کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments