لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹیم کی بیٹنگ میںخامیاں دور کرنے کےلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔اس سلسلے میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے پاکستانی کوچز کی مدد سے کئی نوجوان بیٹسمینوں کے ساتھ ان کی خامیاں دور کرنے کے لئے مختلف سیشنز میں کام کیا۔ فخر زمان کی بیٹنگ تکنیک پر بھی کام کیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم کے منفردبیٹنگ اسٹائل کو دیکھ کر مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کو حیرت ہوئی۔فواد عالم نے اپنا بیٹنگ اسٹائل مزید تبدیل کیا ہے اور اب وہ لیگ سائیڈ پر زیادہ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ فواد عالم کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا اور جب بھی ان کی ضرورت ہوئی انہیں موقع دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اکیڈمی کے باب وولمر انڈور اسکول میں فخر زمان کو بھی بتایا گیا کہ وہ کس طرح اندر آنے والی گیندوں کو کھیلیں۔ واضح رہے کہ اوول میچ کے ہیرو سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بری طرح ناکام رہے تھے۔فخر زمان کو دی گئی ٹپس کی مدد سے اپنی بیٹنگ میں وہ کس قدر بہتری لائے ہیں اس کا اندازہ راولپنڈی میں قومی ٹی ٹوئنٹی کے دوران ہو جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں آنے والے بیٹسمینوں کی تکنیک ایشیائی پچز کے لیے آئیڈیل ہے لیکن بیرون ملک جاکر پاکستانی بیٹسمین بری طرح ناکام ہوتے ہیں۔مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور2 دن کے لیے راولپنڈی بھی جائیں گے جہاں وہ قومی ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھیں گے۔مکی آرتھر چاہتے ہیں کہ غیر معمولی صلاحیتوں والے کھلاڑیوں کو مستقبل کے لیے تیار کیا جائے۔قومی اکیڈمی میں حالیہ دنوں میں ہونے والی غیر معمولی پیش رفت کے طور پر ٹیسٹ بیٹسمین فیصل اقبال نے بھی قومی اکیڈمی میں مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور سے ملاقات کی۔ فیصل اقبال نے قومی اکیڈمی کے ڈائریکٹر مدثر نذر سے بھی علیحدگی میں ملاقات کی۔پاکستان کی جانب سے 26 ٹیسٹ میں 1124 اور 18 ون ڈے میں 314 رنز بنانے والے فیصل اقبال کومسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔35سالہ فیصل اقبال نے قائد اعظم ٹرافی میں فاٹا کے خلاف سنچری بنائی جبکہ یوبی ایل اور کے آر ایل کے خلاف نصف سنچریاں بنائیں تاہم 2010کے سڈنی ٹیسٹ کے بعد سے فیصل اقبال کو پاکستانی ٹیم میں موقع نہیں دیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments