پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو معین خان کے بیٹے اعظم خان کو سکواڈ میں منتخب کرنا مہنگا پڑ گیا ہے اور اہلیان بلوچستان نے ناراض ہو کر پی ایس ایل تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بجائے پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کوئٹہ کے نوجوان بلے باز بسم اللہ خان نے اپنی عمدہ کاکردگی کی وجہ سے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں اچھی خاصی شہرت کمائی اور کہا جانے لگا کہ مستقبل میں بسم اللہ خان قومی ٹیم کا حصہ بنے گا۔ مگر بلوچستان کے لوگ اس وقت شدید صدمے سے دوچار ہو گئے جب پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ میں معین خان نے بسم اللہ خان کی جگہ اپنے بیٹے اعظم خان کو منتخب کرلیا۔بلوچستان کی مقامی اخبارکے مطابق معین خان نے بسم اللہ خان کی جگہ اپنے بیٹے کو ٹیم میں شامل کرکے بلوچستان کے کھلاڑیوں کے دل توڑے ہیں اور وہ پی ایس ایل میں کسی صورت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حمایت نہیں کریں گے۔ اہالیان بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پی ایس ایل تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جگہ پشاور زلمی کی سپورٹ کریں گے۔
Load/Hide Comments