میلان: فٹبال کی دنیا کا بڑا اپ سیٹ ہو گیا، اٹلی نے اپنے گھر میلان کے سان سائرو کے میدان میں بدترین تاریخ رکھ دی۔ سویڈن نے اٹلی کو0-1سے ہرادیا۔ آر یا پار کے اس میچ میں میزبان اطالوی کھلاڑی ہوم گراونڈ پر کوئی گول نہ کر سکے۔تابڑ توڑ حملوں بلکہ سر توڑ کوششوں کے باوجود اٹلی کی ٹیم روس میں 2018ءمیں کھیلے جانیوالے فٹبال ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔ 1958ءکے بعد اٹلی کی ٹیم فٹبال کے عالمی مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکے گی۔چار بار کی عالمی چیمپئن ٹیم اٹلی ساٹھ سال بعد ورلڈکپ سے باہر ہو گئی۔ سویڈن نے فرسٹ لیگ میں اٹلی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا یا۔ میچ کا واحد گول 61ویں منٹ میں سویڈن کے سپر اسٹار جیکب جانسن نے گول اسکور کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments