بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مسلسل کھلائے جانے پر پھٹ پڑے اور کہا کہ وہ کوئی روبوٹ نہیں اور انہیں بھی آرام کی ضرورت ہے۔
2016 کے ابتدا سے اب تک ویرات کوہلی سب سے زیادہ گیندیں کھیلنے والے بلے باز ہیں اور مجموعی طور پر وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اس عرصے کے دوران 4 ہزار 803 گیندوں کا سامنا کرچکے ہیں۔
حال ہی میں ویرات کوہلی نے کرکٹ بورڈ سے چھٹیوں کا تقاضہ کیا تھا لیکن ان کی چھٹیوں کی درخواست پر مختلف افواہوں نے جنم لیا۔
بھارتی میڈیا نے تو یہاں تک رپورٹ کیا کہ ویرات کوہلی دسمبر میں چھٹیاں لے کر اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کرلیں گے۔
تاہم ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس کے دوران چھٹیوں کی وجہ کھل کر بتائی اور کہا کہ وہ مسلسل کرکٹ کھیلنے کے باعث کافی تھک چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں کوئی روبوٹ نہیں اور مجھے بھی آرام کی ضرورت ہے، میرے جسم کو کاٹ کر دیکھا جاسکتا ہے کہ جسم کے اندر خون رسنا شروع ہوچکا ہے۔
کوہلی نے اپنا نام لیے بغیر کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی مسلسل پرفارم کر رہا ہو تو اسے آرام کی ضرور ضرورت پڑتی ہے، اور جسم کو دوبارہ اپنی اصل حالت میں آنے میں وقت لگتا ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ میچز کی تعداد کے بجائے کوالٹی پر انحصار کرنا چاہیے، گراؤنڈ سے باہر بیٹھے لوگ تبصرہ کرتے ہیں کہ تمام گیارہ کھلاڑی ایک جتنی تعداد میں ہی میچز کھیلتے ہیں لیکن وہ یہ تجزیہ نہیں کرتے کہ ہر کھلاڑی ایک جتنا پرفارم نہیں کرتا۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹیم میں گیارہ کھلاڑی کھیلتے ہیں لیکن ہر کھلاڑی ایک روزہ میچ میں 40 اوور نہیں کھیل سکتا اور کوئی کھلاڑی ٹیسٹ میچ میں 30 اوورز نہیں کراسکتا، اگر ایسا ہوتا ہے تو اسے آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔
کوہلی کا کہنا تھا کہ لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ ایک بیٹسمین وکٹ پر کتنی دیر تک کھڑا رہا، اس نے کتنے اوورز کھیلے اور اس نے وکٹ کے درمیان کتنی دوڑیں لگائی، 40 اوورز تک وکٹ پر کھیلنے والے کھلاڑی کو گرم موسم متاثر کرتا ہے جس کے بعد اسے آرام کی ضرورت پڑتی ہے۔
“ویرات کوہلی مسلسل میچز کھلائے جانے پر پھٹ پڑے” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں
You must be logged in to post a comment.
thanks for sharing its appreciated really