دھرنا ختم ہونے کے بعد اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی معمولات زندگی بحال ہوگئے
کراچی میں بھی دھرنے ختم ہونے کے بعدصورتحال معمول پر آگئی، دفاتر میں بھی حاضری معمول کے مطابق ،سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے
کراچی میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بھی کھل گئیں اور طلبا و طالبات کی حاضری بھی معمول کے مطابق ہے
فیض آباد انٹرچینج پر 22روز سے بیٹھے مظاہرین کے واپس چلے جانے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کیا گیا.اسلام آباد اور راولپنڈی کے ملانے والے فیض آباد انٹرچینج سے مظاہرین کے جانے کے بعد تمام رکاوٹیں ہٹادی گئیں اور جڑواں شہروں کے درمیان میٹرو بس سروس بھی بحال کردی گئی، دھرنا ختم ہونے کے بعد اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد فیض آباد انٹرچینج پر 22روز سے بیٹھے مظاہرین واپس چلے گئے جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کا عمل منگل کو علی الصبح مکمل کیا گیا۔ دھرنا ختم ہونے کے بعد اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی معمولات زندگی بحال ہوگئے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان پہلی میٹرو بس معمومل کے وقت صبح 6 بجے روانہ ہوئی جب کہ فیض آباد اسٹیشن مظاہرین کی جانب سے کی گئی توڑ پھوڑ کی وجہ سے بند ہے جس کے حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس فیض آباد اسٹیشن پر نہیں رکے گی۔ایکسپریس وے اور موٹر وے کے تمام سیکشنز کھول دیے گئے اور فیض آباد پل پر ٹریفک رواں دواں ہے۔کراچی میں بھی دھرنے ختم ہونے کے بعدصورتحال معمول پر آگئی، دفاتر میں بھی حاضری معمول کے مطابق ہے اور سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے،کراچی میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بھی کھل گئیں اور طلبا و طالبات کی حاضری بھی معمول کے مطابق ہے۔
Load/Hide Comments