اسلام آباد… سابق وزیر اعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر منگل کو احتساب عدالت میں پیش ہو ئے۔ نواز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے تک سماعت ملتوی کردی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت 4 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ دریں اثناءاحتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے نواز شریف سے سوالات کی بوچھاڑکردی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بہت باتیں کرنی ہیں، ایک دو روز ٹھہر جائیں۔ نواز شریف نے دھرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر بھی ردعمل دینے سے گریزکیا۔ مریم نواز نے بھی کہا کہ والد کے ہوتے ہو ئے میںکیسے بات کر سکتی ہوں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments