طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں،ان ہی کی طاقت سے پیپلز پارٹی ایک بار پھر برسر اقتدار آئیگی، بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے استحکام کے لئے پارٹی کے قائدین نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیے
قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو شہید نے جس نظریے کے تحت پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی وہ نظریہ آج بھی زندہ ہے
پیپلز پارٹی ایک سوچ کا نام ہے اور اس کی تکمیل کے لئے ہم آج بھی میدان عمل میں ہیں
پیپلز پارٹی کشمیریوں کی آواز اور ہمارے علاوہ آج تک کسی نے کشمیریوں ان کے حقوق نہیں دیئے
پیپلز پارٹی آج بھی روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے پر گامزن ہے،5دسمبر کو کارکنان پریڈ گرائونڈ اسلام آباد پہنچیں، مواہ میںہولو گرافگ سسٹم کے تحت جلسہ عام سے خطاب
پیپلز پارٹی پاکستان کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو شہید نے جس نظریے کے تحت پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی وہ نظریہ آج بھی زندہ ہے اور اسی نظریے کے تحت ملک قوم کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی ایک سوچ کا نام ہے اور اس کی تکمیل کے لئے ہم آج بھی میدان عمل میں ہیں۔پیپلز پارٹی کشمیریوں کی آواز اور ہمارے علاوہ آج تک کسی نے کشمیریوں ان کے حقوق نہیں دئیے۔طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور ان ہی کی طاقت سے پیپلز پارٹی ایک بار پھر برسر اقتدار آئیگی۔پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے استحکام کے لئے پیپلز پارٹی کے قائدین نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔پیپلز پارٹی آج بھی روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے پر گامزن ہے۔5دسمبر کو کارکنان پریڈ گرائونڈ اسلام آباد پہنچیں،پیپلز پارٹی کا گولڈن جوبلی جلسہ تاریخ ساز ہو گا۔ان خیالات کا اظہار مواہ میںہولو گرافگ سسٹم کے تحت جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ کی صدارت پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے سابق چیف آرگنائزر چوہدری محمود احمد قاضی نے کی۔جلسہ عام سے سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید،سابق چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی ضلع میرپور چوہدری محمود احمد قاضی،پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدرچوہدری قاسم مجید،مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر ذیشان جرال،سابق مشیر حکومت راجہ شوکت ایڈووکیٹ،سابق چیرمین ایم ڈی اے مرزا جاوید اقبال،سابق ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری ناظم حسین،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ حاجی عظیم بھٹی ،مرکزی چیرمین پی ایس ایف سردار شکور صدیقی،پی وائی او یونین کونسل کنیلی کے رہنما چوہدری لقمان لیاقت نے بھی خطاب کیا۔جلسہ عام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد نوید جبکہ ہدیہ نعت محمد عدیل نے پیش کیا ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض منشاء تاج نے انجام دیے۔جلسہ میں ملک تنویر سبحانی،سابق کوآرڈی نیٹر امور منگلا ڈیم اسد مغل،منشی تاج،سینئر صحافی چکسواری عنصر محمود غزالی،راجہ ذولفقار زلفی،راجہ حکم داد،چوہدری بشارت،لالہ سوار،چوہدری نائب حسین،سید صابر حسین راجوروی،نمبردار چوہدری شفیق،سابق کوآرڈی نیٹر امور منگلا ڈیم مسیر چوہدری خورشید،محمود رحمانی،شجاع جرال،سجاد جرال،سجاد خانپوری،چوہدری فرید،چوہدری بشارت ایڈووکیٹ،چوہدری یونس آف موہڑہ ہیراں،ٹھیکیدار گلاب دین،سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی ضلع میرپور چوہدری فرید انور ایڈووکیٹ،ریاست تبسم،سکندر بخاری،چوہدری فرید،اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صدر خالد محمودمغل،سیکرٹری مالیات جرنلسٹ فورم راجہ عمران اختر سمیت پیپلز پارٹی کے قائدین وکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ آج پاکستان معاشی خودکشی کی جانب بڑھ رہا ہے۔بیروزگاری عروج پر ہے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے،ملک خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔پاکستان میں استحکام کے لئے مسلح افواج اپناکردار ادا کر رہی ہیں۔پاکستان کو ہر دور میں مشکل وقت سے دوچار کیا گیا،قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کو تختہ دار پر لٹکایا گیا اور اسی تاریخ کو دہراتے ہوئے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کر کے پاکستان کے خلاف گھنونی سازش کی گئی لیکن مرد حر آصف علی زرداری نے کھپے پاکستان کا نعرہ لگایا ۔شریف خاندان کو تکبر اور غرور نے ڈبویا ہے ۔قادیانیوں کو 1973کے آئین میں ذولفقار علی بھٹو شہید نے غیر مسلم قرار دیا تھا لیکن نواز حکومت ختم نبوت قانون میں تبدیلی کر کے امریکہ اور مغربی دنیا کو خوش کرنے کے لئے برسر پیکار ہے اور اپنے آپ کو لبرل ثابت کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔نبی کریم ۖ آخری نبی اور کائنات کے لیڈر اور سردار ہیں۔مواہ کی مٹی میرے لئے مقدس اور مدینہ کی حیثیت رکھتی ہے اور مواہ کے عوام نے میری سیاست میں شروع دن سے لیکر آج تک میرا ساتھ دیا اور ان کے پائے ناز میں زرا بھی لغزش نہیں آئی۔پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں تین میڈیکل کالجز،یونیورسٹیاں،کالجز دیے،بینظیر بستیوں کے زریعے غریب ،مزدور ،کسان اور معاشرے کے پسئے ہوئے طبقات کو سر چھپانے کے لئے زمینیں دیں۔مہاجرین کو حقوق مالکانہ دیے،متاثرین منگلا ڈیم کو مفت رہائشی پلاٹ دیے۔ہم نسل در نسل گڑھی خدابخش کے خادم اور مجاور ہیں،اہل کشمیر کل بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔انہوںنے مذید کہا کہ حلقہ انتخاب میں آصف کرمانی،برجیس طاہر اور پرویز رشید نے مجھے ہرانے کے لئے بھرپور کمپین چلائی لیکن شہیدوں کے ویژن،بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں حلقہ اسلام گڑھ چکسواری کے غیور عوام نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیکر ثابت کیا کہ حلقہ اسلام گڑھ چکسواری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔کل الیکشن ہوں تو لوگ ن لیگیوں کو جوتے ماریں گے۔پانچ دسمبر کو پریڈ گرائونڈ میں عوامی سمندر جمع ہو گا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی ضلع میرپور وصدر جلسہ چوہدری محمود احمد قاضی نے کہا کہ گولڈن جوبلی تقریبات بھرپور طریقے سے منائیں گے۔پاکستان کا مستقبل پیپلز پارٹی سے وابستہ ہے اور بلاول بھٹو زرداری ملک کی کمان سنبھال کر پاکستان کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالیں گے۔پانچ دسمبر کو پیپلز پارٹی کا پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں گولڈن جوبلی جلسہ تاریخ ساز ہوگا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ مواہ چالیس سالوں سے پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے ۔یہاں کے عوام نے ہمیشہ چو
ہدری عبدالمجید اور پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے۔ضلع میرپور سے پیپلز پارٹی کا سب سے بڑا قافلہ پریڈ گرائونڈ پہنچے گا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر ذیشان جرال نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی آمین جماعت ہے۔چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری شہیدوں کے ویژن کے مطابق پیپلز پارٹی کے آگے لیکر جا رہے ہیں اور انشاء اﷲ 2018کے انتخابات میں فتح پیپلز پارٹی کے قدم چومے گی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق مشیر حکومت راجہ شوکت ایڈووکیٹ نے کہا کہ جو نظریہ ذولفقار علی بھٹو نے دیا تھا اور جو خواب بینظیر بھٹو شہید نے دیکھا تھا چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسکو حقیقت کا روپ دینگے۔جو پیپلز پارٹی کے کفن میں دفن ہو گا وہ تاقیامت زندہ رہیگا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق رکن چوہدری ناظم حسین نے کہا کہ چوہدری قاسم مجید کی شکل میں ہمیں ضلع میرپور کے اندر بہترین نمائندگی ملی ہے۔حلقہ اسلام گڑھ چکسواری سے 5دسمبر کو قافلے سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجیدکی رہائش گاہ پہنچیں گے جہاں سے چوہدری عبدالمجید اور چوہدری قاسم مجید کی قیادت میں تاریخ ساز قافلہ تاریخ ساز جلسے میں شرکت کے لئے روانہ ہو گا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ حاجی عظیم بھٹی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید غریبوں کے رہنما ہیں۔ہمیں مارنے اور ہرانے والے آج عوامی عدالت میں ذلیل وخوار ہو رہے ہیں ۔پانچ دسمبر کو کارکنان ہر صورت پریڈ گرائونڈ پہنچیں اور پیپلز پارٹی سے اپنی وابستگی کا ثبوت دیں۔
Load/Hide Comments