اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم 'سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی ختم کر دی

عدالت نے خواجہ آصف کی اپیل منظور کرتے ہوئے آئندہ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی
خواجہ آصف وفاقی وزیر ہوتے ہوئے غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کرتے رہے، ان کا یہ اقدام مفادات کا اقدام ہے، وکیل عثمان ڈار
کیا مفادات کے ٹکرا ئوسے نا اہلی ہو سکتی ہے، دنیا میں مفادات کے ٹکرائو پر بہت بحث ہوئی،جسٹس عمر عطا بندیال
امریکی صدر ٹرمپ بیٹی حکومتی معاملات میں ذمہ داریاں سر انجام دیتی ہے اور ان کا داماد اپنا کام کرتا ہے
کیا مفادات کے ٹکرائو پر نا اہل ہونا چاہیے یا عوامی عہدے داروںکو وارننگ د ی جائے، ریمارکس
آرٹیکل 184 تھری کے مقدمہ میں شواہد کا بوجھ درخواست گزار کے کندھوں پر ہوتا ہے، ہر بھول یا غلطی پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق نہیں ہوتا،وکیل خواجہ آصف

اپنا تبصرہ بھیجیں