کل جماعتی حریت کانفرنس نے مین ٹاون اسلام آباد میں پولیس ٹاسک فورس کی طرف سے بلاجوازعام شہریوں پر ڈھائے گئے ظلم وجبر اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کو لاقانونیت اور ظلم کی انتہا قرار دیا۔ حریت مرکزی دفتر کو ملی تفصیلات کے مطابق کل کشمیر کے سومو ڈرائیور ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشرف ریشی بھی شامل ہے جس کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس ٹاسک فورس اور اخوانیوں کا قہر جاری ہے جس کے نتیجے میں وہاں کی پوری آبادی میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کردیا گیا ہے۔ حریت کانفرنس نے پولیس ٹاسک فورس کی اس ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں عملاً ماشل لاء نافذ ہے اور یہاں وردی پوش اہلکاروں کا راج قائم ہے جنہوں نے پوری وادی کو بالعموم اور جنوبی کشمیر کو بالخصوص جنگ کے میدان میں تبدیل کردیا ہے۔ حریت نے کٹھ پتلی حکومت اور انتظامیہ کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ خواب غفلت میں سورہے ہیں اور مظلوم عوام پر روا رکھے جارہے مظالم بھی ان بیدار کرنے میں ناکام ثابت ہورہے ہیں
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments