لیڈز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر شاداب خان سے شرط ہار گئے جس کے بعد انہیں پوری ٹیم کو کھانا کھلانا پڑ گیا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شاداب خان کو اپنی بیٹنگ مزید بہتر کرنے کا کہا جس پر شاداب خان نے کہا تھا کہ آپ فکر نہ کریں کیوں کہ تین ٹیسٹ ہیں اور وہ تین نصف سینچریاں ہی بنائیں گے۔اور پھر کچھ ایسا ہی ہوا، آئرلیںڈ کے خلاف مالاہائیڈ میں جب شاداب نے ڈیبیو پر ففٹی بنائی تو انہوں نے گراؤنڈ سے مکی آرتھر کو انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ایک’ ہو چکی ہے۔ ایسا ہی کچھ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں ہوا جس میں انہوں نے ففٹی بنانے کے بعد مکی آرتھر کی جانب دو انگلیوں سے اشارہ کیا۔جس کا مطلب تھا کہ وہ شرط کے مطابق دوسری نصف سنچری داغ کر اپنے ہدف کے قریب ہیں۔انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں شاداب نے تیسری نصف سنچری بنائی تو انہوں نے ہیڈ کوچ کی جانب تین انگلیوں سے اشارہ کیا اور گراؤنڈ نے کھانے کی جانب اشارہ بھی کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments