عمران اور ریحام کے معاملے میں ہمیں زبردستی شامل کیا جارہا ہے: احسن اقبال

لاہور: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہےکہ عمران اور ریحام کے آپس کے معاملات ہیں ہمارا کیا لینا دینا اور یہ معاملہ سابق میاں بیوی کا ہے اس میں ہمیں زبردستی شامل کیا جا رہا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ریحام خان سے متعلق سوال پر کہا کہ میری ریحام خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، ریحام نے مجھ سے پوچھ کر شادی تو نہیں کی تھی، عمران اور ریحام کے آپس کے معاملات ہیں ہمارا کیا لینا دینا ہے، یہ معاملہ سابق میاں بیوی کا ہے، ہمیں زبردستی شامل کیا جا رہا ہے، ہر غیر ضروری بات کا نوٹس لے کر اسے اجاگر کرنے کی ضرورت نہیں، جو بھی مناسب ہوگا کارروائی کریں گے۔عمران خان کی ناقص کارکردگی دکھانے کیلئےکسی کتاب کی ضرورت نہیں ، احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی، ناقص کارکردگی اور اناڑی پن کے مظاہرے 3 دن میں سامنےآگئے، نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے عمران خان کے یوٹرن ان کی ناہلی اور اناڑی پن کا ثبوت ہیں، عمران ثابت کرچکے کہ ملک کی قیادت کے اہل نہیں ہیں، ان کا اناڑی پن انہیں انتخابات میں شکست دینے کے لیے کافی ہے۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کی 3 بڑی جماعتوں کی کارکردگی کے لیے ایک دن کراچی، لاہور اور پشاور میں قیام کرکے دیکھ لیا جائے، ایک دن ان شہروں میں قیام سے پتا چل جائے گا کون سی جماعت ملک کوترقی دینےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں