امریکا کے بزنس میگزین فوربز نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 100 ایتھلیٹس کی سالانہ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر 375 ملین ڈالر سالانہ آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہیں۔فوربز میگزین کی سالانہ رینکنگ میں پہلی مرتبہ کوئی خاتون شامل نہیں اور امریکی باکسر مے ویدر یکم جون 2017 سے یکم جون 2018 تک کے دوران 375 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس قرار پائے ہیں۔ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی 146 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو 142 ملین ڈالر کما کر سال کے تیسرے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس قرار پائے ہیں۔سب سے کمائی کرنے والے ابتدائی 10 ایتھلیٹس میں برازیلین فٹبالر نیمار، ٹینس اسٹار راجر فیڈر، باسکٹ بال کے اسٹار لیبرون جیمز اور اسٹیون کیوری اور این ایف ایل کے میٹ ریان اور میتھیو اسٹیفورڈ بھی شامل ہیں۔فہرست میں کرکٹ کی نمائندگی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کر رہے ہیں جو 31.5 ملین ڈالر سالانہ آمدنی کے ساتھ 83ویں نمبر پر ہیں۔رواں سال آسٹریلیا کی جانب سے کسی ایتھیلیٹ نے اس فہرست میں جگہ نہیں بنائی اور کسی بھی ملک کی کوئی بھی خاتون ایتھلیٹس اس سال اس فہرست میں جگہ نہ بناسکی۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق 100 ٹاپ ایتھیلیٹس میں 22 ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں جس میں سے امریکا 66 ایتھیلیٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ برطانیہ کے 5، اسپین اور ڈومینیکن ریپبلکن کے 3،3 ، ارجنٹینا،برازیل، فرانس، جاپان اور وینزویلا کے 2،2 ایتھیلیٹس فہرست میں شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments