مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے ضلع کپواڑہ میں فائرنگ کر کے مزید تین نوجوانوں کو شہید کر دیا۔بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مچھل کے علاقے میں تین نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔قابض بھارتی افواج کی جانب سے تاحال علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن جاری ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا
Load/Hide Comments