لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم توقعات پر پورا اتری۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز کے لئے نوجوان ٹیم بھیجی جس کی وجہ سے بڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن سیریز کے اختتام پر یہی کہوں گا کہ میں سیریز سے بہت مطمئن ہوں۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں پوٹینشل نظر آیا، اگر ان پر اعتماد کیا جائے تو ایک دو برس میں یہی کھلاڑی ورلڈ کلاس بنیں گے۔
چیف سلیکٹر انضما م الحق کو اپنے بھتیجے امام الحق کی سلیکشن پر شدید تنقید کا سامنا رہا جس پر ان کا کہنا تھا کہ امام الحق میرے لئے ایک کھلاڑی کی حیثیت رکھتا ہے میری توجہ امام الحق پر نہیں پوری ٹیم کی کارکردگی پر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امام الحق کے ڈیبیو کرنے کی وجہ سے ریلیکس نہیں ہوں اور نہ ہو سکتا ہوں لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ امام الحق نے اپنی صلاحیتیں دکھائیں جس کی وجہ سے وہ آگے جا سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments