پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نگران وزیراعظم ناصر الملک سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں بجلی کی قلت کے معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شدید گرمی کی لہر کے ساتھ ملک کو بجلی اور پانی کے بڑھتے ہوئے بحرانوں کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’میں نے خط کے ذریعے نگران وزیر اعظم سے بجلی کی قلت اور 500 ارب کے گردشی قرضوں کی حقیقی صورتحال سامنے لانے اور قوم کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوؤں میں کچھ صداقت تھی یا وہ جھوٹ پر مبنی تھے۔عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’اسی طرح قوم یہ بھی جاننا چاہتی ہے کہ شہباز شریف کے اس بیان میں کہ”بجلی کی عدم دستیابی کی ذمہ دار نگران حکومت ہوگی” کس حد تک صداقت ہے‘؟
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments