گاڑی مقررہ حد سے 40 کلومیٹر زیادہ رفتار کے ساتھ سفر کر رہی تھی
موٹر وے پر لگے مانیٹرنگ کیمروں نے مانیٹر کیا اور 750 روپے کاچالان کیا گیا
شاہد خاقان عباسی نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کا شکریہ اداکیا
آپ نے میرٹ پہ اقدامات کئے ہیں، چالان بنتا تھا ، اس لئے آپ نے چالان کیا ہے ، سابق وزیر اعظم
موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے چالان کے بعد سابق وزیراعظم کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں
تیزرفتاری پر موٹروے پولیس نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا چالان کردیا ،موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے چالان کے بعد سابق وزیراعظم کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔ موٹروے پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی موٹر وے پر اپنی گاڑی میں جا رہے تھے ،ان کی گاڑی مقررہ حد سے 40 کلومیٹر زیادہ رفتار کے ساتھ سفر کر رہی تھی جس کو موٹر وے پر لگے مانیٹرنگ کیمروں نے مانیٹر کیا ، موٹروے پولیس نے رفتار کی حد کی خلاف ورزی پر موٹر وے پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی لاہور راوی ٹول پلازہ کے قریب رو کنے پر ڈرائیورکی طرف سے بتایا گیا کہ گاڑی میں سابق وزیر اعظم بیٹھے ہیں جنہوں نے ضروری میٹنگ میں جانا ہے جس وجہ سے وہ تیز رفتار ی سے گاڑی چلارہے ہیں جس پر موٹر وے پولیس نے ان کا 750روپے کا چالان کر دیا ،اس پر شاہد خاقان عباسی نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ آپ نے میرٹ پہ اقدامات کئے ہیں،آپ نے درست کیا ، چالان بنتا تھا ، اس لئے آپ نے چالان کیا ہے ، سابق وزیر اعظم کا ڈرائیور سید مقصود چلا رہا تھا ۔ اس موقع پر موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے درخواست کی وہ سابق وزیر اعظم کیساتھ تصاویر بنوانا چاہتے ہیں تو وہ گاڑی سے باہر نکلے اور موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔
Load/Hide Comments