کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اس مرتبہ بھی فیفا ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپیئن جرمنی کی ٹیم کو سپورٹ کرونگا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ فٹبال مجھے بہت پسند ہے شروع سے ہی میری فیورٹ ٹیم جرمنی ہے ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچ میں عالمی الیون کی قیادت کرنا اور لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلنا بھی میرے لئے بڑا اعزاز رہا۔ اب تمام توجہ فلاحی فاﺅنڈیشن پر مرکوز ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے، ان مقابلوں کے دوران کوئی بھی ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے۔ آفریدی نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز میں پوری ٹیم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ انگلینڈ کے خلاف فتح کے بعد اسکاٹ لینڈ کے حوصلے بھی بلند ہو چکے ہیں۔دوسری طرف شاہدآفریدی کو جانوروں سے محبت کا پیغام شیئر کرنا مہنگا پڑگیا اور سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر پالتو جانوروں کے ساتھ جو تصویریں شیئر کیں ان میں گھر میں شیر کو زنجیر سے بندھا دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین کا پارہ چڑھ گیا۔ پرستاروں نے سراہنے کے بجائے الٹا انہیں لتاڑنا شروع کردیا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ شیر جنگل کا جانور ہے، اسے گھر میں قید کرنا بربریت، نا انصافی اور غیر انسانی سلوک ہے۔ ایک پاکستانی نے مشورہ دے ڈالا کہ شیر کو زنجیروں میں جکڑنا محبت کی نہیں، ظلم کی نشانی ہے، جانور آپ کی تفریح کا سامان نہیں۔تصویروں میں شاہد آفریدی کی بیٹی والدکے انداز میں معصومیت سے پوز کرتی نظر آئیںلیکن پس منظر میں موجود شیر کو دیکھ کر ناراض شائقین کا غصہ کم نہ ہوا اور ان کا کہنا تھا کہ سابق کپتان کا یہ فعل جانوروں سے محبت کا آئینہ دار ہر گز نہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments