اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی نااہلی سے متعلق کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ن لیگ کے رہنما شکیل اعوان نے درخواست دائر کررکھی تھی جس میں شیخ رشید پر 2013ءکے عام انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام عائد لگایا گیا تھا۔ کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی زیر سربراہی 3 رکنی بنچ نے 20 مارچ کو کی تھی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جسے آج 85 دن کے بعد سنا دیا گیا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگ کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو اہل قرار دیدیا جس کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رواں برس انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شیخ رشید نے خلاف درخواست پر فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اختلافی نوٹ لکھا تھا جبکہ 2 ججز نے ان کے حق میں فیصلہ لکھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments