اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اپنی نااہلی کیس میں فتح یاب ہونے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرے مخالفین نے جس چیز کو سیاست بنانا چاہا وہ ان کی سیاسی موت بن گئی۔ عدالت سے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم سوئی ہوئی نہیں، یہ میرے لیے دعائیں کرتی ہے۔ جن لوگوں نے میری سیاسی موت کے خواب دیکھے تھے، میں ان کی سیاسی زندگی دیکھنا چاہتا ہوں۔ مسلم لیگ کے رہنما شکیل اعوان کی جانب سے نااہلی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عدالت کا فیصلہ اگر میرے خلاف بھی آتا تو میں قبول کرلیتا کیوں کہ میں نواز شریف نہیں ہوں۔ انہوں نے 22 جون کو لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments