اسلام آباد…نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی ا سکیم کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی ۔نگران وزیر خزانہ نے ایف بی آر میں اجلاس کی صدارت کی ۔چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر پیش رفت اور محصولات کی موجودہ صورت حال پربریفنگ دی۔چیئرمین ایف بی آر کہا کہ ایف بی آر کی مہم عوام کو اپنے اثاثے ظاہر اور ٹیکس ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کے لئے ہے۔ مجموعی طور پر اسکیم سے مثبت جواب ملا ہے۔ اس کا محصولات پر بھی نمایاں اثر پڑے گا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ اسکیم کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ ایف بی آر حکام ا سکیم کے بہترین نتائج کے لئے کام کریں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments