لاہور… سابق وزیر اور ن لیگ کے باغی رہنما زعیم قادری کی پارٹی سے بغاوت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ذرائع کے مطابق زعیم قادری نے اپنے لئے این اے 133 کے ٹکٹ کے ساتھ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھی من پسند امیدواروں کی نامزدگی چاہتے تھے ۔ ان لیگ کی قیادت زعیم قادری کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دینے پر راضی تھی۔ این اے 133 کا ٹکٹ حمز ہ شہباز کے قریبی وحید عالم خان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔زعیم قادری پی پی 160 سے توصیف شاہ کو ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے۔ ذرائع نے دعوی کیا کہ وحید عالم کو ٹکٹ ملنے پر لیگی قیادت کو اپنی وفاداری کا یقین دلانے کیلئے توصیف شاہ نے ایک ریکارڈ شدہ فون کال پارٹی قیادت کو سنادی جس میں زعیم قادری نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس کے بعد ن لیگ اور زعیم قادری میں فاصلے بڑھ گئے ۔ سابق وزیر ریلوے سعد رفیق بھی زعیم قادری کو منانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف جمعہ کو لندن سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں ۔ ممکنہ طور پر شہباز شریف زعیم قادری سے رابطہ کرکے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زعیم قادری سے شریف فیملی سے ناراض ارکان کی بڑی تعداد نے رابطے کئے ہیں۔ زعیم قادری سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے قریب سمجھے جاتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زعیم قادری کی بغاوت پارٹی میں نیا گروپ بنانے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہو سکتا ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments