اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میرے دور میں پاکستان ترقی کر رہا تھا۔ آج ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ میں نے کبھی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔ نواز شریف نے ملک لوٹا ۔ میرے خلاف ایک الزام نہیں۔ نواز شریف اور میرے کیس کا موازنہ نہ کیا جائے۔ ٹی وی انٹرویو میںمشرف نے کہا کہ نواز شریف دنیا میں کہیں بھی جاتے ہیں۔ میرا نام ای سی ایل میں ڈالا ہوا ہے۔پاکستان آنے کا مقصد پارٹی کو منظم کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہادری اور بیوقوفی میں فرق ہوتا ہے۔ محسوس کیا کہ ابھی میرا جانا بہتر نہیں ۔ پاکستان نہ آنا بزدلی نہ سمجھا جائے۔ جس مقصد کے لئے آنا چاہتا تھا وہ پورا نہیں ہو رہا۔ مناسب وقت پر پاکستان ضرور آوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان چھوڑا اس وقت میرے پاس کوئی اکاونٹ نہیں تھا۔ میرے پاس 2 گھر ہیں۔ مجھے لاہور میں ایک کمرشل پلاٹ الاٹ ہوا تھا۔ اسے بیچ کر میں نے گھر خریدا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی۔ عمران خان وزیراعظم کے لئے موزوں ترین شخص ہے۔ شہباز شریف کام کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے ا نہیں ضرور کریڈٹ دینا ہو گا۔ نواز شریف کے مقابلے میں شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ کے زیادہ قریب ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments